Fatwa Portal
Ask Fatwa
📂 Category: Talaq
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید پہلے سے شادی شدہ ہے۔ زید نے دوسرا نکاح ہندہ سے کیا۔ زید کے گھر والوں نے زید پر دباؤ بنایا کہ تم نے دوسری شادی کر لی ہے حالانکہ پہلی بیوی موجود ہے لہذا تم ہندہ کو طلاق دے دو۔ گھر والوں کے دباؤ میں آکر زید نے ہندہ کوطلاق دے دی ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی یہ طلاق واقع ہوگی ؟ زید نے بکر سے سوال پوچھا تو بکر نے جواب دیا کہ یہ طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ تم نے گھر والوں کے دباؤ میں آکر مجبوری میں یہ طلاق دی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ رہنمائی فرمائیں کہ کیا بکر کایہ کہنا درست ہے کہ طلاق واقع نہیں ہوگی یا طلاق واقع ہو جائے گی ؟۔ جواب عنایت فرما کر رہنمائی فرمائیں۔ المستقتى محمد تعظیم رضا اعجاز نگر، بریلی شریف
Fatwa Seeker: Tazeem Raza | 📅 2025-10-22