Ref No: 2 | 2026-01-03
نماز جنازہ میں تکبیر کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا کیسا ہے؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ نمازجنازہ میں تکبیرکہتےوقت سرآسمان کی طرف اٹھاتے ہیں ایسا کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
جواب
نماز میں آسمان کی طرف منھ اٹھانا مکروہ تحریمی ہے (بہار شریعت)اور حدیث شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کیا حال ہے ان لوگوں کا جو نماز میں آسمان کی طرف آنکھیں اٹھاتے ہیں اس سے باز رہیں یا ان کی آنکھیں اچک لی جائیںگی (مشکات شریف بحوالہ صحیح مسلم صفحہ 90)خلاصہ یہ ہے کہ نماز جنازہ ہو یا کوئ اور نماز قصداً آسمان کی طرف نظر اٹھانا مکروہ ہے اور نماز جنازہ میں بوقت تکبیر اوپر کو نظر اٹھانے کا رواج پڑگیا ہے یہ غلط ہے بے اصل ہے